کمل ناتھ نے کہا کہ 'اس کے لئے متعلقہ محکموں کی جوابدہی طے کی جائے اور وقت مقررہ پر اس کا جائزہ بھی لیا جائے۔'
انہوں نے کہا کہ 'آئندہ برس تین ہزار گئوشالہ بنانے کا جو ہدف طے کیا گیا ہے اس کا مکمل تعمیراتی منصوبہ اور دیگر مقامات پر دسمبر 2019 تک مکمل کرلیا جائے گا۔'
سرکاری ذارائع کے مطابق وزیراعلی کمل ناتھ وزارت میں گؤشالہ پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں گورکشا اور بے سہارا گائیوں کے لئے حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کو وزیراعلی گؤ سیوایوجنا کا نام دیا گیا ہے۔
میٹنگ میں مویشی پروری کے وزیر لاکھن سنگھ یادو اور شہری ترقی اور رہائش کے وزیر جے وردھن سنگھ موجود تھے۔