بھوپال:مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے بیٹے سے متعلق مبینہ ویڈیو کو قومی سلامتی سے جڑا معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے مسٹر کمل ناتھ نے ایکس پر پوسٹ کیا، ’’میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے جاننا چاہتا ہوں کہ ان کے لیے سب سے پہلے پارٹی اور خاندان کا مفاد ہے یا ملک کا مفاد۔ مرکزی وزیر اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کے اب تک تین ویڈیوز سامنے آچکے ہیں۔ جو مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے لین دین سے شروع ہوا یہ معاملہ اب 10000 کروڑ روپے تک کے لین دین تک پہنچ گیا ہے۔ اس میں منشیات کے کاروبار اور کناڈا سے براہ راست تعلق ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ اب کسی فرد یا جماعت کا نہیں ہے بلکہ براہ راست قومی سلامتی اور منشیات کے کاروبار سے جڑا ہوا نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بی جے پی کی پوری قومی قیادت اس وقت مدھیہ پردیش میں ہے، لیکن قومی سلامتی سے جڑے اس مدے پر کوئی ایک لفظ بھی نہیں بول رہا ہے۔
کمل ناتھ نے قومی مفاد کی خاطر تومر ویڈیو معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ
کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے بیٹے سے متعلق مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مبینہ بدعنوانی معاملہ اب 10000 کروڑ روپے تک کے لین دین تک پہنچ گیا ہے۔ Madhya Pradesh Assembly Election 2023
Madhya Pradesh Assembly Election 2023
Published : Nov 15, 2023, 3:10 PM IST
یہ بھی پڑھیں:'یہ پی ایم مودی کے گھمنڈ کا مظہر' مورکھوں کے سردار والے بیان پر کانگریس کا رد عمل
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست ان لوگوں کو معاف نہیں کرے گی جو ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں۔
(یو این آئی)
TAGGED:
Kamal Nath calls for probe