اردو

urdu

کانگریس اور بی جے پی میں الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی حکومت سابقہ حکومت کے داغ کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔'

By

Published : Aug 28, 2019, 12:31 PM IST

Published : Aug 28, 2019, 12:31 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:15 PM IST

کمل ناتھ اور بی جے پی رہنماوں کے ایک دوسرے پر الزامات

کمل ناتھ نے شیو راج سنگھ چوہان کے الزامات کے پس منظر میں ٹویٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ وہی ریاست ہے جو آپ نے مجھے بربادی کی راہ پر لاکر سونپی تھی، نظم و نسق کے بدتر صورتحال میں، جرائم میں ،جسنسی زیادتی میں، بےروزگاری میں، ناقص غذائیت میں اور نوجوانوں کی بے روزگاری میں نمبر ون بنا کر چھوڑا تھا'۔

کمل ناتھ اور بی جے پی رہنماوں کے ایک دوسرے پر الزامات

دوسری جانب بی جے پی رکن اسمبلی وشواس سارنگ نے جوابی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'ان آٹھ مہینوں میں کمل ناتھ نے ریاست کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ صوبے میں قانونی انتظامات ٹھیک نہیں ہے۔ بچوں کو سرعام اغوا کر کے مار دیا جاتا ہے۔ کسان پریشان حال ہے، اسے کھاد اور بیج نہیں مل رہا ہے، بجلی نہیں مل رہی ہے۔ نوجوانوں کے روزگار کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ گرمی میں لوگ پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ برسات میں ریاست میں سیلاب کے حالات ہیں اور وزیراعلی نے اب تک کسی بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ نہیں کیا۔'

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details