بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی اقبال لائبریری میں تنظیم قلمکار پریشد کے زیر اہتمام یادیں حسین جلسہ اور منقبت پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس میں علماء کرام نے شہادت حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا آغاز قرات قرآن سے کی گئی۔اس کے بعد نائب شہر قاضی عل قدر حسینی نے واقعہ کربلا اور حسین رضی اللہ عنہ کی قربانیوں پر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ Kalamkaar Orginsie Yaad E Hussain Programme In Bhopal
قلمکار پریشد کے صدر علی عباس امید نے کہاکہ واقعے کربلا ایک ایسا مسئلہ ہے جو 14 سو سال پہلے سے چلا آرہا ہے۔اس پر مختلف پروگرام ہوتے رہتے ہیں ۔قلمکار پریشد اس پروگرام کو پچھلے 50 سالوں سے پیش کرتے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ چہلم کا موقع ہے اوراسی سلسلے میں ہم کسی بھی طرح سے شہیدے کربلا کی قربانیوں کو سچائی کے نام پر معاشرے تک ایک طرح سے پیغام دے دینا چاہتے ہیں۔اسلام کیا ہے اور کربلا کا اس میں کیا شراکت ہے۔