بھارتی جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کا متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ' جس طرح سے اسلام تلواز کے زور پر پھیلا اسی طرح بنگال میں ٹی ایم سی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کو زبدستی ٹی ایم سی میں شامل کررہی ہے'۔
انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگال میں جو بھی بھارتی جنتا پارٹی کا لیڈر جاتا ہے اور وہاں کام کرتا ہے، بنگال کی سرکار ان پر فرضی کیس درج کردیتی ہے۔ بنگال میں نظم و نسق پوری طرح سے ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود مجھ پر 20 سے زائد کیس درج کیے گئے ہیں۔'
کیلاش وجے ورگیہ کے اس متنازع بیان پر بھوپال کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' کیلاش وجے ورگیہ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی دیکھیں کہ بی جے پی کی حکومت کس طرح کے کارناموں کو انجام دے رہی ہیں۔ بے گناہوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔'