اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کورونا کے سبب قبرستان کے دروازے بند - اردو نیوز اندور

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا گائیڈلائن کے تحت اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں زائرین قبرستانوں میں فاتحہ نہیں پڑھ سکے۔

kabristan gate closed due to coronavirus increases in indore
کورونا کے سبب قبرستان کے دروازے بند

By

Published : Mar 28, 2021, 7:42 AM IST

کورونا انفیکشن کی صوبے میں رفتار تیز ہو گئی ہے۔ صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 619 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

کورونا سے تحفظ کے لیے صحت عملہ اور انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس کے چلتے جہاں رات میں لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے۔ وہیں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے ساتھ ہی اجتماعی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے سبب عبادت گاہیں بند ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں:

ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ زخمی

آج عرفہ کا دن ہے اور اس دنیا سے رخصت ہو چکے لوگوں کے ایصال ثواب کے لئے زائرین قبرستان جاتے ہیں۔ فاتحہ پڑھتے ہیں مگر کورونا گائیڈ لائن کے چلتے قبرستانوں کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جس سے لوگ پریشان ہیں وہ قبرستان کے باہر سے ہی فاتحہ پڑھ کر مایوس اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details