اردو

urdu

'سندھیا کو جلد ہی مرکزی وزیر بنایا جائے گا'

By

Published : Mar 10, 2020, 6:51 PM IST

جیوترادتیہ سندھیا کے کانگریس چھوڑ بی جے پی میں شامل ہونے کے فیصلے پر سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا کہ وہ اس بات سے حیران نہیں ہیں کہ جیوترادتیہ سندھیا نے کانگریس چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جیوترادتیہ کے والد مادھو راؤ سندھیا زندہ ہوتے ، ملک کے وزیر اعظم ہوتے۔

سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ
سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ

کانگریس سے استعفیٰ دینے والے جیوتر آدتیہ سندھیا منگل کے شام بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا کہ وہ اس بات سے حیران نہیں ہیں کہ جیوترادتیہ سندھیا نے کانگریس چھوڑ دی ہے۔

نٹور سنگھ نے کہا،' میں حیران نہیں ہوں کہ جیوترادتیہ سندھیا کانگریس چھوڑ بی جے پی شامل ہوں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کے ذریعے انہیں راجیہ سبھا بھیجا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ اگر جیوترادتیہ کے والد مادھو راؤ آج زندہ ہوتے، تو وہ ملک کے وزیر اعظم ہوتے۔

نٹور سنگھ نے کہا کہ سندھیا قریب 19 برسوں سے سیاست کر رہے ہیں، بی جے پی کو ان کے تجربے کو ٹھیک سے استعمال کرنا ہوگا۔ وہ رکن پارلیمان اور وزیر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی جیوترادتیہ سندھیا کو مرکزی وزیر بنایا جائے گا۔

غورطلب ہے کہ جیوترادتیہ سندھیا منگل کے روز کانگریس کے روز استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ کے بعد مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت پر خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details