اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیوترادتیہ سندھیا نے مدھیہ پردیش حکومت کے فیصلے کی ستائش کی - کورونا کو شکست

بی جے پی رہنما جیوترادتیہ سندھیا نے مدھیہ پردیش حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔ سندھیا نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'میں مدھیہ پردیش حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔'

جیوترادتیہ سندھیا نے مدھیہ پردیش حکومت کے فیصلے کی تعریف کی
جیوترادتیہ سندھیا نے مدھیہ پردیش حکومت کے فیصلے کی تعریف کی

By

Published : Apr 11, 2020, 3:38 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت آئی آئی ایف اے کے 700 ملین روپے کورونا کو شکست دینے کے لئے استعمال کرے گی۔

بی جے پی رہنما جیوترادتیہ سندھیا نے مدھیہ پردیش حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔ سندھیا نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'میں مدھیہ پردیش حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔'

جیوترادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ عام لوگوں کے مفاد میں یہ قدم اٹھا کر حکومت کورونا کے خلاف مضبوط ارادے سے لڑ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ مل کر ہم اس وبا کا مقابلہ کریں گے اور کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ 'آئی ایف اے کا انعقاد مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور میں ہونا تھا، جو اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ '

ریاستی حکومت آئیفا کے انعقاد کے لئے 700 کروڑ روپئے خرچ کرنے جارہی تھی ، لیکن اب یہ رقم کوڈ ۔19 سے لڑنے کے لئے سی ایم ریلیف فنڈ میں ٹرانسفر کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details