مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے اسمبلی حلقہ ڈھبرا میں بی جے پی کی امیدوار امرتی دیوی کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بی جے پی رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کی زبان پھسل گئی۔
سندھیا نے اپنے خطاب کے دوران یہ کہ دیا تھا کہ ڈھبرا کی عوام تین نومبر کو کانگریس کا بٹن دبائے گی لیکن انھیں جلد ہی اس بات کا احساس ہوگیا اور فوری طور پر کہا کہ کمل کے نشان والا بٹن دبایا جائے گا اور اسی کے ساتھ ہی کانگریس اپنا بوریا بستر سمیٹ کر یہاں سے روانہ ہوجائے گی۔