اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پی نڈا کے بیٹے کا ریسپشن اور سندھیا کا استعفی - سیاسی بحران کا آغاز

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے بیٹے کے ریسپشن کے ساتھ مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران کا آغاز ہوا تھا۔ اس ریسیپشن میں کانگریسی رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کی جے پی نڈا سے خاص ملاقات ہوئی تھی اور غالباً اسی وقت کچھ چیزیں طے ہوئی تھیں جس پر امت شاہ نے تین دن کے بعد اس پر مہر لگا دی تھی۔

جے پی نڈا کے بیٹے کے رسیپشن اور سندھیا کا استعفی
جے پی نڈا کے بیٹے کے رسیپشن اور سندھیا کا استعفی

By

Published : Mar 11, 2020, 12:19 PM IST

کانگریس کو ایک زبردست جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے نوجوان رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ پارٹی کے 22 اراکین اسمبلی کے ساتھ ہی سندھیا اور ان کے حامیوں کے استعفیٰ نے ریاست کی کمل ناتھ حکومت کو کمزور کردیا ہے۔

وہیں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے بیٹے کے ریسیپشن کے موقع پر کانگریس کے رہنما جیوتیرادتیہ سندھیا کے کمل ناتھ کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سندھیا کو بی جے پی میں آنے کو اس کے کئی دن بعد منظوری دی۔

ذرائع نے یہ معلومات دی ہے۔ منگل کے روز جیوتیرادتیہ سندھیا نے وزیر اعظم مودی اور امت شاہ سے ملاقات کے بعد کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس کے 22 اراکین اسمبلی نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ یہ تمام ان کے حامی رہنما ہیں جس سے مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سندھیا کے استعفیٰ کے فوراً بعد ہی انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ سندھیا آج دوپہر 12:30 بجے ہی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں مودی کابینہ میں وزیر کا عہدہ بھی دیا جاسکتا ہے۔ اور انہیں بی جے پی راجیہ سبھا میں بھیج سکتی ہے۔ یا ریاست میں انہیں بڑا عہدہ مل سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details