اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو میں ہوئے تشدد اور سی اے اے کے خلاف احتجاج - بھوپال

بھوپال میں جے این یو میں ہوئے تشدد اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلبا و طالبات اور سماجی کارکنان نے احتجاج کیا۔

جے این یو میں ہوئے تشدد اور سی اے اے کے خلاف احتجاج
جے این یو میں ہوئے تشدد اور سی اے اے کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 11, 2020, 12:26 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جے این یو میں ہوئے تشدد اور شہریت تمیمی قانون کے خلاف لگاتار احتجاج جاری ہے اسی کے تحت آج بھوپال کے بورڈ آفس چوراہے پر طالبات اور سماجی کارکنان نے احتجاج کیا۔

جے این یو میں ہوئے تشدد اور سی اے اے کے خلاف احتجاج

آج کے احتجاج میں پہنچے طلباء اور سماجی کارکنان نے کہا کہ جس طرح سے جے این یو میں تشدد ہوا وہ ایک پلان کے تحت کیا گیا اور یہ حملہ جب ہوا اس وقت وہاں پولیس موجود تھی۔ اس سے یہ صاف ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے سرپرستی حاصل ہے تاکہ احتجاج کر رہے لوگوں کو دبایا جاسکے۔

طلبا نے کہا اب تک جہاں تعلیم حاصل کی جاتی تھی اس جگہ کو محفوظ مانا جاتا تھا پر بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں طالبات پر انکی تعلیم گاہ میں گھس کر ان پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں والدین اپنے بچوں کو کیسے تعلیم حاصل کرنے مکتب یا کالج بھیجیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details