ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں آئیفا ایوارڈ کو لے کر خوب سیاست ہو رہی ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئیفا ایوارڈ میں خرچ ہونے والی رقم کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں بھی خرچ کی جائے گی۔ جس پر سابق وزیر جیتو پٹواری نے حکومت کی نیت پر سوال کھڑا کرتے ہوئے نشانہ سادھا۔ تو وہیں بی جے پی نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔
بھوپال: آئیفا پر سیاست - بھوپال کی خبر
سابق وزیر جیتو پٹواری نے ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر آئیفا ایوارڈ کے نام پر جھوٹ پھیلانے کی بات کہی ہے۔ پٹواری نے کہا کہ جب آئیفا کے فنڈز ہی جاری نہیں ہوئے تھے تو یہ رقم کس طرح سی ایم ریلیف فنڈ میں جمع ہوگئی۔ پٹواری کے اس بیان پر بی جے پی نے بھی جوابی پلٹوار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس وقت بھی سیاست کر رہی ہے۔
جیتو پٹواری نے حکومت سے سوال کیا کہ آخر حکومت بتائے کہ کمل ناتھ حکومت نے آئیفا ایوارڈ کے لیے کتنی رقم خرچ کی یا آئیفا ایوارڈ کے لئے کتنی رقم منظور ہوئی۔ سابق وزیر نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ سوال کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیاست کے لیے حکومت اس طرح کے غیر ضروری الزامات عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور موجودہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ میں یہی فرق ہے کہ کمل ناتھ کام کرکے دکھاتے ہیں موجودہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ منگیری لال کے خوبصورت خواب دکھاتے ہیں۔
جیتو پٹواری کے بیان پر بی جے پی کے ترجمان رجنیش اگروال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے ہی اس طرح کے غیر ضروری الزامات عائد کرتی رہی ہے۔ اس دور میں سب کو مل کر کورونا کے بحران پر قابو پانے کے لیے لڑنا چاہئے۔ لیکن کانگریس اب بھی صرف الزامات لگا کر میڈیا میں ہی رہنا چاہتی ہے۔ اس وقت کی کمل ناتھ حکومت مدھیہ پردیش میں آئیفا ایوارڈز کا اہتمام کرا رہی تھی۔ تاہم یہ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ اب ایک بار پھر آئیفا کانگریس کے گلے کی ہڈی بنتا جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق اس وقت کی کمل ناتھ حکومت نے آئیفا ایوارڈ کے لیے ایک بہت بڑا بجٹ منظور کیا تھا۔ جس کی اطلاع خود ان کے وزیر نے دی تھی۔