اردو

urdu

ETV Bharat / state

جذبہ سوشل فاؤنڈیشن کی اعزازی تقریب - فاؤنڈیشن

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کی تنظیم جذبہ سوشل فاؤنڈیشن کی اعزازی تقریب منعقد ہوئی۔ جو حاجی محمد شفیق احمد صدیقی کی یاد میں کی گئی۔

جذبہ سوشل فاؤنڈیشن کی اعزازی تقریب

By

Published : Sep 2, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:22 AM IST

یہ تقریب یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد ہوئی ۔جس میں اجین اور اس کے اطراف کے سینئر اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا ۔

جذبہ سوشل فاؤنڈیشن کی اعزازی تقریب

اساتذہ کو اعزاز کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے دسویں اور بارہویں میں 80 فیصد سے زیادہ نمبرات سے کامیابی حاصل کی ۔

اجین کی جذبہ سوشل فاؤنڈیشن کا قیام اپریل 2012 میں عمل میں آیا تھا جس کے بعد جذبہ سوشل فاؤنڈیشن نے سماج کی ہر فیلڈ میں اپنا کام شروع کیا جس میں خاص طور سے تعلیم پر خاص کام کیا گیا ۔

اس کے بعد لوگوں کو روزگار میں مدد ،جنازہ کے لیے ایمبولینس، بیماروں کی مدد اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے جیسے کام شامل ہے۔

جذبہ فاؤنڈیشن کی خاص بات یہ ہے کی یہاں کسی بھی طرح کا چندہ یا ڈونیشن نہیں لیا جاتا ہے بلکہ فاؤنڈیشن کے ممبران کی آپسی تال میل سے کام کرتے آرہے ہیں ۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details