اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tributes To Elizabeth ملکہ الزبتھ دوم نے بھوپال گیس متاثرین کی مدد کی تھی - Queen Elizabeth II

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جارہی ہے۔ جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ذریعہ بھوپال کی کس طرح مدد کی اسے بیان کیا۔ Jamiatul ulema Madhya Pradesh Tributes To Queen Elizabeth II

ملکہ الزبتھ دوم نے بھوپال گیس متاثرین کی مدد کی تھی
ملکہ الزبتھ دوم نے بھوپال گیس متاثرین کی مدد کی تھی

By

Published : Sep 19, 2022, 10:41 PM IST

بھوپال: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جارہی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم نے مصیبت کے وقت بھوپال کا بھی ساتھ دیا ہے۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمعیت علماء ہند مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ دنیا میں بڑا نام رہا ہے برطانیہ کا ایک طرف تو انگلینڈ کے لوگوں نے پوری دنیا کو غلام بنایا لیکن انہوں نے ضرورت پڑنے پر دنیا بھر کے لوگوں کی مدد بھی کی۔جس میں دوائیں، علاج، ایجادات، تحقیقات اور بھی متعدد شعبوں میں برطانیہ کا بڑا تعاؤن رہا ہے۔ اس لیے جمعیت علماء ہند بھوپال کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم نے بھوپال گیس متاثرین کی مدد کی تھی

حاجی محمد ہارون نے کہا کہ الزبتھ دوم کو دنیا بھر کے لوگ خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں لیکن بھوپال سے ہم خاص طور سے ملکہ الزبتھ دوم کو یاد کر رہے ہیں اور بھوپال کے لوگوں کا فرض ہے کہ انھیں اس موقع پر یاد کریں کیونکہ انہوں نے بھوپال میں ہوئے دنیا کے سب سے بڑے گیس حادثہ جو کہ 1984 میں پیش آیا تھا۔ جس میں ہزاروں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جان بھی گئی۔ وہ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے لوگوں کے لیے بڑی دکھ کی گھڑی تھی ۔جب یہ گیس حادثہ پیش آیا تو سب سے پہلے مدد برطانیہ کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے کی۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے مصیبت کے وقت میں بھوپال کے باشندوں کے لیے دوائیاں ،کمبل اور دیگر ضرورت کی اشیاء ایک اسپیشل طیارے کے ذریعے برطانیہ سے بھوپال بھیجی تھی ۔ Tributes To Queen Elizabeth II

واضح رہے کہ سنہ 1984 میں انٹرنیشنل ہوائی اڈا نہیں ہوا کرتا تھا اس کے باوجود بھوپال میں انٹر نیشنل فلائٹ کو اتارا گیا تبھی گیس حادثے کے متاثرین کی وقت پر مدد کی جا سکی۔وہیں بھوپال گیس حادثہ سے متاثرہ لوگوں کو گیس لگنے کی وجہ سے آنکھوں پر بہت زیادہ اثر ہوا تھا جس کے لیے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے بھوپال میں آنکھ کے ہسپتال کا انتظام بھی کیا جو آج بھی بھوپال میں موجود ہے۔ اور اس آنکھ کے ہسپتال میں شہزادی عین خاصی دلچسپی لیتی رہی تھی۔ ۔Tributes To Queen Elizabeth II

یہ بھی پڑھیں: Queen Elizabeth II Funeral ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details