ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت علماء ہند کی جمعیت یوتھ کلب کے ذریعہ شہر بھوپال میں پہلا ماسک بینک کھولا گیا ہے۔ جس میں ان ضرورت مندوں کو مفت ماسک تقسیم کیے جائیں گے، جو جلد بازی میں گھر سے نکلتے ہیں اور ماسک نہیں لگاتے یا بھول جاتے ہیں۔
اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے جمیعۃ علماء ہند پورے صوبے میں پہلے سے ہی کورونا وبا سے عوام میں بیداری مہم چلا رہی ہے، جس کے تحت ابھی تک جماعت کی جانب سے 20 ہزار کے قریب قریب ماسک تقسیم جا چکے ہیں۔
آج اس ماسک بینک کی افتتاح بھوپال کی موتی مسجد علاقے میں میں کی گئی، جس کا افتتاح سکھ سماج کے مذہبی رہنما گیانی دلیپ سنگھ اور جمیت علماء مسجد پردیش کے جنرل سیکریٹری محمد کلیم نے کی۔