اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: گیس حادثے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش - مدھیہ پردیش نیوز

بھوپال گیس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا اور قرآن خوانی کر کے مرحوم کو ایصال ثواب پہنچایا گیا اور ان کے لئے دعائیں کی گئیں۔

jamiat ulema madhya pradesh pays tribute to bhopal gas tragedy victims
بھوپال گیس حادثے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کی گئی

By

Published : Dec 3, 2020, 7:01 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں دنیا کے سب سے بڑے صنعتی سانحے کو آج 36 سال پورے ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر جمیعت علماء مدھیہ پردیش کی جانب سے آج اس خونچکاں حادثے میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

گیس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے جنرل سیکریٹری محمد کلیم نے کہا کہ 36 سال میں جتنی بھی حکومتیں آئیں، انہوں نے گیس متاثرین کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

گیس متاثرین کے دکھ اور تکلیف جیسی کی تیسی ہے بلکہ ان کی پریشانیوں میں اور بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھوپال گیس سانحہ کی برسی، متاثرین ہنوز انصاف کے منتظر

جمعیت علماء کا مطالبہ ہے کہ گیس حادثے کے بعد بہت سے لوگوں پر کیسز درج کیے گئے ہیں اور جو لوگ اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں، ان کو ان 36 سالوں میں کوئی سزا بھی نہیں دی گئی۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ گیس متاثرین کو انصاف دلائے اور مجرموں کو سزا دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details