بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تحصیل برسیہ کے بسی گاؤں میں درجنوں گایوں کی اموات کے بعد سے ملک میں سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں گئو سیوا سم وردھن بورڈ کے نائب صدر اکھلیش آنند منڈلیشور نے بتایا کہ اس گوشالہ کو نرملا دیوی چلاتی ہیں۔ گوشالا اچھی طرح سے چلائا جا رہا تھا لیکن اچانک گوشالہ میں بڑی تعداد میں گایوں کی اموات Death of cows in Berasia Gaushala ہوئی جس کے بعد ضلع کلکٹر نے اس گوشالا کا رجسٹریشن ختم کرکے نرملا دیوی پر مقدمہ بھی قائم کیا۔
وہیں کانگریس کے سینئر ترجمان بھوپیندر سنگھ نے اس معاملے میں کہا کہ گایوں کی اموات پر کوئی سیاست نہیں کی جا رہی ہے، جو لوگ گائے کے نام پر ووٹ لیتے ہیں اور خود ہی اس کا چارا اور بھوسہ کھا جاتے ہیں، ایسے لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا جب گوشالا کو ہر سال حکومت سے 33 لاکھ روپے گائے کے نام پر ملتا ہے، اس کے بعد بھی گایوں کی اموات ہورہی ہیں اور ریاستی حکومت اس معاملے ہر پردہ ڈال رہی ہے۔
وہیں اس ضمن میں ریاست کے وزیر داخلہ نروتن مشرا نے کہا کہ گایوں کی اموات کی اطلاع ہمیں جیسے ہی ملی، ہم نے گایوں کا پی ایم کرایا، جس میں 6 گائے بڈھی ہونے کی وجہ سے 2 گائے نمونیہ کی وجہ سے اور ایک گائے کا لیور خراب ہونے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔