اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Ulema بھوپال میں جمعیة علما کی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس، ملک کے حالات پر غور و خوص کیا گیا - بھوپال میں جمعیة علما کا اجلاس

جمعیة علما کی جانب سے ضلع بھوپال کی مجلس منتظمہ کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ملک کے حالات پر گفتگو کی گئی، ساتھ ہی مسلم طبقے میں اج کے حالات کے تئیں بیداری کس طرح سے پیدا کی جائے اس پر بھی غور کیا گیا۔ Jamiat Ulama District Governing Body meeting Held in Bhopal

Breaking News

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 5:21 PM IST

بھوپال میں جمعیة علما کی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس، ملک کے حالات پر غور و خوص کیا گیا

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں جمعیة علما ٕ ہند کے جاری کردہ سالانہ کیلنڈر کے تحت جمعیة علما مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی ہدایت پر جمعیة علما ضلع بھوپال کی مجلس منتظمہ کا ایک اہم اجلاس ضلع صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ کی صدارت، زیرانتظام مولانا حنیف صدر جمعیة علما تحصیل کولار، مدرسہ مدینة العلوم گیہوں کھیڑا تحصیل میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع صدر حافظ اسمعیل بیگ نے کہا کہ ملک کے موجودہ ناگفتہ بہ حالات کے پیش نظر لاٸحہ عمل طے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ وقت میں مسلمانوں کے سامنے اپنے دین و شریعت، عاٸلی قوانین، مذہبی مقامات، شعاٸر اسلام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے وجود کی بقا اور ملک میں امن و امان کے قیام کے بڑے پیچیدہ مساٸل ہیں، جنکا مناسب حل تلاشنے اور انکا مقابلہ کرنے کے لۓ ہمیں متحدہ طور پر ہمارے حقوق کی لڑاٸی لڑنے والی تنظیم جمعیة علما ہند کو ہر سطح سے مضبوط اور تقویت فراہم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مرکزی جمعیة کو صوباٸی جمعیة کے زیر ہدایات مضبوطی فراہم کرنے کےلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔ چنانچہ ہر شہر اور گاٶں میں جدید ممبر سازی کو کثیر مقدار میں پوری تندہی کے ساتھ انجام دینا ہوگا۔ اسی طریقہ سے ہر گاٶں اور شہر کے وارڈوں کی ترتیب سے جمعیة کی نٸی یونٹیں بنائی جائیں اور انہیں مستحکم کیا جاۓ۔ اسی کے ساتھ تمام ممبران کے آپسی ربط کے لۓ علاقاٸی اعتبار سے واٹس ایپ گروپ بنائ جائیں۔ نیز جدید مکاتب دینیہ ہر جگہ قائم کیے جاٸیں اور قاٸم شدہ مکاتب کو جمعیة علما ٕ کے دینی تعلیمی بورڈ سے منسلک کر کے منظم اور مستحکم کۓ جاٸیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Draws Friendly Fire In MP سابق گورنر عزیز قریشی نے کانگریس کے ’سافٹ ہندوتوا‘ پر تنقید کی


ان تمام امور پر اراکین و ممبران مجلس منتظمہ کی آرا پر متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ آخیر میں تحصیل حضور کے حلقہ اسٹیشن کے صدر مفتی صابر صاحب کی دعا ٕ پر مجلس کا اختتام ہوا۔ جمیعت علماء بھوپال کے اس پروگرام میں اج بڑی تعداد میں ذمہ داران اور عہدے داران نے شرکت کی اور حالات حاضرہ میں جس طرح کے مسائل مسلم طبقے کے سامنے آرہے ہیں ان پر تبادلہ خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details