ریاستی وزیر جئے ورھن نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی وزیر امنگ سنگھار کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا وہ اسمبلی کے ساتھ ہی ہیں جہاں تک ریاستی کانگریس کی بات ہے تو ایک ہی پاور سینٹر ہے وہ ہے ہمارے وزیر اعلی کمل ناتھ۔'
'ریاست میں ایک ہی پاور سینٹر، وہ ہے کمل نا تھ' جئے وردھن نے مزید کہا کہ 'ہمیں جو بھی بات کرنی ہوتی ہے اس کے لیے وزیراعلی ہمیں مناسب وقت دیتے ہیں جہاں تک مجھے لگتا ہے ریاست کی ذمہ داری صرف اور صرف کمل نا تھ کے پاس ہی ہے دگ وجے سنگھ کا ریاست میں کوئی سیاسی دفتر نہیں چل رہا ہے'
جئے وردھن نے امنگ سنگھار کے بیان پر کہا کہ 'ہر شخص کو اپنی بات رکھنے کا الگ طریقہ ہے اور مجھے یقین ہے جو جملے بازی ریاست میں چل رہی ہے، ذمہ داران اس کا جلد حل نکال لیںگے۔
دگ وجےسنگھ پر لگائے گئے الزام پر جئے وردھن نے کہا کہ 'میرے والد دگ وجے سنگھ کو ریاست کی عوام اچھے سے جانتی ہے ان کے 40 سال کا سیاسی کیریئر بے داغ رہا ہے۔
دگ وجے سنگھ نے جو خط لکھے ہیں وہ عام ہیں۔ انہوں نے خط رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کو بھی لکھے ہیں اور یہ خط لکھنے کا ایک عام طریقہ ہے۔
ریاستی حکومت نے پچھلے آٹھ مہینوں میں بہت کام کیے ہیں اور اور اپنے وعدے بھی پورے کیے ہے۔