چوہان نے ٹوئٹ کیا کہ ’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بی جے پی کنبے کے سینئر رکن، گوا لبریشن موومنٹ میں اہم تعاون دینے والے، کرناٹک کیسری جگن ناتھ جوشی جی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔
حب الوطنی کی روشنی بن کر آپ آنے والی نسلوں کو صدیوں تک مادر وطن کی خدمت کے لئے ترغیب دیتے رہیں گے۔
ملک کی خدمت کے لئے جگن ناتھ راؤ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے: شیوراج چوہان - مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کرناٹک کیسری جگن ناتھ راؤ جوشی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ جگن ناتھ راؤ جوشی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور بھارتی جن سنگھ (بی جے ایس) کے سینئر رہنماء تھے۔ ان کی پیدائش 23 جون 1920 کو کرناٹک کے نارگنڈا میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پونے کے نوتن مراٹھی اسکول سے اپنی دسویں کی تعلیم مکمل کی اور سرپررشرمبھاؤ کالج سے انگلش آنرز میں اپنی گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔ 15 جولائی 1991 میں 71 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔
جوشی مدھیہ پردیش سے دوبار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ سنہ 1967 میں (بھوپال سے) اور سنہ 1971( شاہجہاں پور سے) لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ بعد میں انہوں نے سنہ 1978 سے 1984 تک راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیئے۔ سنہ 1984 کے لوک سبھا انتخابات میں وہ پونے سے بی جے پی کے امیدوار تھے۔