اردو

urdu

By

Published : Dec 18, 2019, 11:36 AM IST

ETV Bharat / state

ریلوے میں ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے یمراج مہم

جبل پور ریلوے ڈویژن میں ، گشتہ تین سالوں میں 621 افراد ریلوے ٹریک پار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس اعداد و شمار کے پیش نظر ، جبل پور ریلوے ڈویژن میں ٹریک پار کرنے والے لوگوں کے لئے ایک مہم چلائی جارہی ہے ، جس کا نام یمراج رکھا گیا ہے۔

ریلوے میں ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے یمراج مہم
ریلوے میں ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے یمراج مہم

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں گزشتہ تین برسوں میں جبل پور ڈویژن میں ریلوے ٹریک پار کرتے ہوئے 621 موت ہوئی ہے۔

ریلوے میں ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے یمراج مہم

وہیں گشتہ برس 260 افراد ہلاک ہوئے تھے اور رواں سال اب تک 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریلوے کا ماننا ہے کہ گشتہ تین سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق لوگوں سے ہونے والی غلطیوں کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں اور انھیں روکا جاسکتا ہے۔ اس لیے جبل پور ریلوے ڈویژن لوگوں کو ٹریک پار کرنے کے لئے ایک مہم چلا رہی ہے ، جس کا نام یمراج رکھا گیا ہے۔

جبل پور ریلوے پولیس نے اس مہم کے ذریعے بغیر گیٹ کے ریلوے ٹریک پار کرنے والے بہت سے لوگوں کو پکڑا ہے، ان لوگوں کے خلاف 1000 روپے جرمانہ لگایا گیا اور یمراج کا بھیس بدل کر آرٹسٹ نے ریلوے ٹریک کے متعلق براہ راست سمجھایا اور ریلوے ٹریک کراس نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

وہیں ریلوے حکام کا ماننا ہے کہ ریلوے ٹریک یملوک کی طرح ہے اور لوگ ایک چھوٹی سی غلطی پر یمراج کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو یمراج کے حلیہ میں کسی فنکار کو کھڑا کیا جارہا ہے ، تاکہ وہ ریلوے پٹریوں کو پار نہ کریں۔ بلکہ ، پل کا استعمال کریں۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ لوگ تھوڑی جلدی میں حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں ، لہذا لوگوں کو جلد بازی سے بچنا چاہئے اور جب بھی لوگ ریلوے کا استعمال کرتے ہیں تو احتیاط برتیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details