اب تک آپ نے گاؤں میں اسکول کے بارے میں سنا ہوگا۔ آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہوگا کہ پورا گاؤں ایک اسکول ہے۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ایسا ہی گاؤں ہو جو ایک مکمل اسکول کی طرح ہے۔ گاؤں کا ہر راستہ جس سے آپ گزریں گے، وہاں کی ہر دیوار پر تعلیم کے تئیں بیداری کے اشتہارات نظر آئین گے۔
عموماً گاؤں دیہاتوں میں واقع اسکولوں کی تعلیم کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ چند گاؤں کو چھوڑ کر ہر گاؤں کی کہانی عموماً ایک جیسی ہوتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ایسا گاؤں ہے، جس کو ایک سرکاری پرائمری ٹیچر نے تعلیم کا ایسا قیمتی تحفہ دیا ہے، جو پورے گاؤں کے لیے بڑا اعزاز بن گیا ہے۔ ایک استاد نے پورے گاؤں کو اسکول بنا دیا: اب جبل پور کا یہ پورا گاؤں اپنے آپ میں اسکول بن گیا ہے۔ آپ گاؤں کی جس بھی گلی میں نکلیں آپ کو صرف تصویریں اور تعلیم سے بھرپور ماحول نظر آئے گا۔ یہ کہانی جبل پور سے 40 کلومیٹر دوری پر واقع دھرم پورہ گاؤں کی ہے جہاں ہر دیوار پر تعلیم کی روشنی جگمگاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
دھرم پورہ گاؤں سبق آموز ہو گیا ہے: یہ سطریں یا اشعار آپ کو متاثر نہیں کر سکتے، لیکن جبل پور سے ملحق دھرم پورہ گاؤں کے رہنے والے ان الفاظ کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ایک پرائمری ٹیچر، ایک سرکاری ملازم کے اصرار نے آج پورے گاؤں کی تصویر اور بدل کر رکھ دی ہے۔ دھرم پورہ گاؤں کی ہر گلی میں دیوار سبق آموز ہے۔ یعنی یہ تعلیمی مواد سے بھرا ہوا ہے۔ جو بھی دیواریں رہ گئی ہیں، ان میں کچھ نہ کچھ لکھا جا رہا ہے، جس سے ملک کے مستقبل، یعنی وہاں موجود بچوں اور لوگوں کو کوئی نہ کوئی سبق ملے گا۔'