اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jabalpur High Court on Waqf Board: جبل پور ہائی کورٹ کا مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے انتخابات کرانے کا حکم

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تشکیل اور انتخابات کے معاملے پر وقف بورڈ کے متولیوں اور کمیٹیوں کے صدور کو وقف بورڈ سی ای او کے ذریعہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے Madhya Pradesh Waqf Board۔

Madhya Pradesh Waqf Board
Madhya Pradesh Waqf Board

By

Published : May 23, 2022, 9:05 PM IST

بھوپال: جبلپور ہائی کورٹ کے سخت احکامات کے بعد مدھیہ پردیش وقف بورڈ Madhya Pradesh Waqf Board کی تشکیل کو لے کر حکومت کی سطح پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وقف بورڈ کی تشکیل اور انتخابات کو لے کر وقف بورڈ کے متولیوں اور کمیٹیوں کے صدور کو وقف بورڈ سی ای او کے ذریعہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے Jabalpur High Court directs formation of Madhya Pradesh Waqf Board۔


واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 2018 سے وقف بورڈ کی تشکیل نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ اس بیچ صوبہ میں 15 ماہ کی کمل ناتھ حکومت بھی رہی لیکن اس وقت بھی بورڈ کی تشکیل کا معاملہ ٹھنڈے بستے میں ہی رہا ہے۔ شیوراج سنگھ حکومت میں بھی جب 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد وقف بورڈ کی تشکیل نہیں کی گئی تو عبد الشفیق قریشی کی جانب سے بورڈ کی تشکیل کے معاملے کو لیکر جبلپور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی، جس پر سماعت کرتے ہوئے جبلپور ہائی کورٹ نے جون کے آخری ہفتے تک بورڈ کی تشکیل کے لیے انتخابات کرانے اور پروگریس رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔


عرضی گزار عبدالشفیق قریشی کہتے ہیں کہ ہمیں خوشی ہے کہ جبلپور ہائی کورٹ Jabalpur High Court میں وقف بورڈ کی تشکیل اور انتخابات کرانے کے معاملے میں ہماری دلیل سنی گئی اور عدالت نے وقف بورڈ اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جون کے آخری ہفتے تک پروگریس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بورڈ کی تشکیل ہوگی تو اس سے نہ صرف اقلیتوں کے فلاحی کام ہوں گے بلکہ بورڈ کی زمینوں پر ہو رہے نا جائز قبضہ کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:


وہیں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر جعفری کا کہنا ہے کہ بورڈ کے انتخابات کرانے کے لیے متولیوں اور کمیٹوں کے صدور کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور جلد ہی احکام کی روشنی میں انتخابات کے سبھی مراحل کو مکمل کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details