اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا نا مناسب: وجئے ورگیہ - lockdown in Indore.

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ جب طے ہے کہ کورونا کوہمارے ساتھ ہی رہنا ہے، تب اندور شہر میں دوبارہ لاک نافذ کرنا شہر کی صحت کے حق میں نہیں ہے ۔

اندور میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا نامناسب ہوگا۔ وجئے ورگیہ
اندور میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا نامناسب ہوگا۔ وجئے ورگیہ

By

Published : Jul 13, 2020, 2:08 PM IST

وجئے ورگیہ نے یہاں اپنے آبائی شہر میں اتوار کی شب اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روز کمانے اور کھانے والوں کے کنبے بحران کا شکار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اندور کو بڑی مشکل سے سب نے صبروتحمل سے اندور کو بچایا ہے۔

اس دوران ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے مٹھی بھر لوگ ہیں۔ اسے مٹھی بھر لوگوں کی غلطی کی سزا پورا شہر نہیں بھگتے گا۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ضابطوں اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، ان پر سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ جو لوگ بازار کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بازار بند کردیں لیکن پورے شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہونا چاہئے۔

مسٹر وجئے ور گیہ نے کہا کہ اندور کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا ہے کہ سبزی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے ، کچھ دن تک سبزی نہ کھائیں یا اسے اچھی طرح سے دھو لیں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذرا سی لاپرواہی کی وجہ کئی لوگوں کی جان گئی ہے ۔ ماسک لگا کر رکھیں ۔ سماجی فاصلے پر عمل کریں ، جب ضروری ہو تب ہی باہر نکلیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے سب کو روزانہ ورزش کرنی چاہئے اور چاہئےاور کاڑھ پینا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details