بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ عوام کو حفاظت اور اچھی حکمرانی دینا ہمارا فرض ہے۔ ریاست میں سیاحت پر آئے غیر ملکی شہری کے ساتھ ہوئی لوٹ مار کا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات سے ریاست کی شبیہ متاثر ہوتی ہے۔Shivraj Singh on Good Governnance
چوہان نے بھوپال میں غیرملکی شہریوں کے ساتھ لوٹ کا واقعہ،مرینامیں ڈکیٹ گڈا کی سرگرمیوں اور ستنا میں پردھان منتری آواس یوجنا کے مستفیدین کو مہیا کرانے سے متعلق معاملوں میں آ ج صبح رہائشی دفتر سے ورچوئل طریقے سے حکام سے اب تک کی گئی کاروائی کی معلومات حاصل کی۔انھوں نے کہا کہ ایسے معاملوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مستقبل میں احتیاط برتی جائے۔Shivraj Singh on Good Governnance
بھوپال میں گزشتہ روزپرتگالی شہری نو نو روڈیکس کے ساتھ لوٹ مار کے واقعے کے بارے میں پولیس کمشنرمکرنددیوسکرنے کہا کہ تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے نونوکا علاج کرایا گیا۔کلکٹر اویناش لاونیا اور پولیس افسر،ان کی خیریت معلوم کرنے ہوٹل پہنچے۔