اندور:مدھیہ پردیش کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ اسلامیہ کریمیا سوسائٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلیمی میدان میں فعال ہے۔ یہاں سے ہزاروں طلباء علم سے آشنا ہو کر عالمی سطح پر ملک اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ Islamiya Karomiya Society Election Held In Inodre In Madhya Pradesh
تعلیمی مرکز کہے جانے والے اندور کا یہ تعلیمی ادارہ جو سستی اور معیاری تعلیم کے لئے بھی مشہور ہے۔ اس کے تعلیمی نظام کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ہر تین برس میں انتخابات کرائے جاتے ہیں۔ اس بھی انتخابات ہوئے جس میں 152 اراکین نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر کے سوسائٹی کے صدر کا انتخاب کیا۔
صدر عہدے کے لئے صحافت شعبے سے تعلق رکھنے والے پریس فوٹوگرافر عادل خان امیدوار کے طور پر کھڑے ہوئے تھے تو وہیں دوسری جانب سوسائٹی کے سابق صدر عبدالجبار ملتانی کے صاحبزادے نوجوان کاروباری عرفان ملتانی اپنی قسمت آزما رہے تھے۔عادل خان کو 33 ووٹ ملے جب عرفان ملتانی کو 119ووٹ حاصل کرکے صدر کے عہدے پر قبضہ کر لیا۔