اردو

urdu

ETV Bharat / state

Quiz Competition: اجین میں اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد

معاشرے میں اسلامی تعلیمی بیداری کے لیے اجین میں اسلامی کوئز اور تقریری (Quiz Competition) مقابلے کا انعقاد کیا کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انعامات بھی حاصل کیے۔

By

Published : Nov 25, 2021, 6:22 PM IST

اجین میں اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد
اجین میں اسلامی کوئز اور تقریری مقابلے کا انعقاد

مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اوجین میں گزشتہ شب تنظیم سیرت النبیﷺ کمیٹی کی جانب سے اسلامی کوئز اور تقریری (quiz competition)مقابلے کا انعقاد کیا کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

معاشرے میں اسلامی تعلیمی بیداری کے لئے مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم سیرت النبیﷺ کمیٹی کی جانب سے برسوں سے اسلامی کوئز (quiz competition) اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی تنظیم اس مقابلے انعقاد کیا ہے۔

ویڈیو

مقابلے میں نہ صرف اجین کے طلباء بلکہ آس پاس کے اطراف کے طلباء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے یہ مقابلہ بڑا ہی ہائی ٹیک طریقے سے منعقد کیا گیا تھا، اس میں موسیقی، لائٹ، اور حصہ لینے والے امیدواروں کو فون فرینڈ سے مدد لینے جیسی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

جونپور: اسلامک کوئز مقابلہ کا اہتمام

گزشتہ رات یہ مقابلہ آدھی رات تک اول دوم اور سوم پوزیشن تک چلتا رہا، اس مقابلے (quiz competition) میں مقابلے کا فیصلہ سنانے والے جج کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات بھی موقع پر موجود رہے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے امیدوار کو انعامات دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details