اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں راحت فاؤنڈیشن کی جانب سے 'شام راحت عنوان' سے راحت اندوری کی یاد میں عالمی سطح کا مشاعرہ منعقد کیا۔ اس موقع پر راحت اندوری کے دوست ڈاکٹر عزیز خان نے کہا کہ راحت کی شاعری سماعت سے زیادہ مطالعے کے بھی لائق ہے۔ راحت اندور نے مسلسل 50 برسوں تک ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مشاعروں کی رونق بنے رہے۔ اس کے علاوہ راحت نے فلمی دنیا میں بھی نغمہ نگاری کی بلکہ گلوکاری کے شوز میں بطور جج حصہ لیا۔
انہوں نے کہاکہ ان کے اردو ادبی خدمات کے لئے بے شمار اعزازات سے بھی نوازا گیا راحت کو ان کے منفرد لب و لہجے کی دنیا کا دنیا قائل تھی۔ کورونا کے دوران راحت اندوری 11 اگست 2020 کو دوران خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ اس کے بعد کورونا ضابط نافذ ہونے کے سبب اجتماعی تقریب پر پابندی تھی جس کی وجہ سے ان کے مداحوں نے شہر میں کوئی بڑی محفل نہیں سجائی تھی مگر اب کرونا کر پابندی خاتمے کے بعد ان کے نام سے منسوب کے بین الاقوامی سطح مشاعرہ ملک کیا جو رات کے آخری پہر تک جاری رہا۔