ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دراصل لاکھوں کا مجمع معاشرتی فاصلے سے لیکر سینیٹائزیشن اور دیگر معاملات پورے نہ ہونے کے حالات، ملک اور بیرونی ملک سے آمدورفت میں آنے والی مشکلات میں انفیکشن بڑھنے کا ڈر ہے۔ اس لئے کورونا کے مد نظر اس ماہ میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تو وہیں اگلی تاریخ کا اعلان تب ہوگا جب حالات معمول پر آئیں گے۔
واضح رہے کہ اس بار عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے27 تا 30 نومبر ہر تار یخ طے کی گئی تھی- چار دن کے اس اجتماع کی دعائے خاص 30 نومبر کو تھا- لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے ملک اور دنیا میں موجود وبا کے حالات سے اجتماع کو منعقد کرنا نا ممکن ہو گیا۔
اجتماع کمیٹی کے ترجمان عتیق الاسلام نے بتایا کی لاکھوں لوگوں کے مجمعے میں معاشرتی فاصلے کا اہتمام کیا جانا مشکل ہے۔ اس دوران اجتماع گاہ کے بڑے میدان پر سینیٹائزیشن کیا جانا بھی ناممکن سا ہے۔
ساتھ ہی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں سے ماسک لگانے کی پابندی بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے جماعتوں کی آمد و رفت سے انفیکشن بھی پھیل سکتا ہے۔
عتیق الاسلام نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے رواں برس ہونے والے 73 عالمی تبلیغی اجتماع کو ملتوی کر دیا گیا۔