اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنگ بنیاد کے مقام پر موجود رہنے کی ہدایت ملی ہے: اوما

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کہا کہ مجھے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سینئر افسروں نے سنگ بنیاد کے مقام پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے ۔

سنگ بنیاد کے مقام پر موجود رہنے کی ہدایت ملی ہے: اوما
سنگ بنیاد کے مقام پر موجود رہنے کی ہدایت ملی ہے: اوما

By

Published : Aug 5, 2020, 12:59 PM IST

اوما بھارتی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا ہے 'میں مریادہ پرشوتم رام کی مریادہ میں بندھی ہوں۔ مجھے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سینئر افسر نے سنگ بنیاد کے مقام پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس لئے میں اس تقریب میں حاضر رہوں گی۔'

وزیراعظم نریندر مودی آج ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے بھومی پوجن کی تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

بھومی پوجن کی تقریب دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوئی۔

مودی پہلے شری ہنومان گڑھی مندر میں درشن کے لیے گئے۔ اس کے بعد وہ شری رام جنم بھومی میں بھگوان شری رام للاّ کی پوجا ارچنا کر رہے ہے۔ اِس کے بعد بھومی پوجن کی تقریب ہوگی۔

اِس تقریب کیلئے 175 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اِن میں135 روحانی روایات سے تعلق رکھنے والے سادھو سنت بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details