اردو

urdu

ETV Bharat / state

Korea Incident شادی کا گھر ماتم میں تبدیل - آنند پور

چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا کے سونہٹ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ ایک مکان میں رکھی پرالی میں آتشزدگی کے سبب ایک معصوم بچہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ Innocent Burnt to Death in Korea

Chhattisgarh
Chhattisgarh

By

Published : Feb 15, 2023, 9:30 AM IST

شادی کا گھر ماتم میں تبدیل

کوریا: ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا کے سونہٹ وکاس کھنڈ میں شادی کی تیاریوں کے درمیان ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گھر میں رکھی پرالی میں آگ لگ گئی اور اس آگ میں جل کر ایک معصوم بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رادھے نگر کی رہنے والی رحم لال پانڈو اپنی بہن کی شادی کے لیے مائیکے آنند پور میں تھی۔ دوپہر کو بچہ گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا۔ گھر کے کچھ لوگ جنگل میں گئے ہوئے تھے صرف ماں اور بچہ ہی گھر پر تھے۔ اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

شادی والے گھر میں مٹی کا گھر پوری طرح سے تیار نہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے گھر والے اس مکان میں نہیں رہتے تھے اور مکان خالی ہونے کی وجہ سے پرالی کو مویشیوں سے بچانے کے لیے اس کچے مکان میں رکھا گیا تھا۔ بچہ کھیلتے ہوئے کچے مکان میں داخل ہو گیا۔ اس دوران بچے کے ہاتھ میں ماچس کی ڈبیہ تھی۔ بچہ جب اس مکان میں گیا تو اس نے ماچس سے پرالی میں آگ لگا دی جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور وہ اس کی زد میں آگیا۔

دور سے جب دھواں دکھائی دیا تو اس بچے کی ماں دوڑتے ہوئے آئی تو اسے بچے کی چیخیں سنائی دیں لیکن تب تک آگ بے قابو ہو چکی تھی۔ لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن بچے کی جان نہ بچائی جا سکی۔ کھیل کود میں بچہ زندہ جل کر ہلاک گیا۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ مقامی لوگوں نے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں لہٰذا ہوشیار رہیں۔ گرمیوں کا موسم ہے۔ ایسے میں آتشزدگی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Father Attacks Daughters ایک شخص نے بیوی اور بیٹیوں پر تلوار سے حملہ کردیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details