اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل کا کیس حل، چار گرفتار - indore police solve murder case

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی پولیس نے ایک پراسرار قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتارکرلیا۔

اندور پولیس نے چار قاتلوں کو گرفتار کرلیا

By

Published : Sep 9, 2019, 12:03 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:51 PM IST

اندور ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے نامہ نگاروں کو کیس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر کو 54 سالہ انوکھی لال پاٹل کے قتل کی واردات پیش آئی تھی۔

اندور پولیس نے چار قاتلوں کو گرفتار کرلیا

انہوں نے بتایا کہ باپ اور بیٹا کھیت میں کام کرنے کے بعد الگ الگ گاڑیوں پر گھر واپس ہورہے تھے جبکہ بیٹا کچھ کام کی وجہ سے راستہ میں رک گیا تھا اور گھر پہنچنے کے بعد باپ کو نہ پاکر منوہر نے تلاش کرنا شروع کیا۔

بعدازاں خون میں لت پت انوکھی لال پاٹل کی نعش جنگل سے ملنے کے بعد منوہر نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

اندور پولیس نے قتل کا کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا جبکہ اس پیچیدہ کیس کو ایک ہفتہ کے اندر حل کرلیا گیا۔

تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ چار لٹیروں نے پہلے 4 ہزار روپئے لوٹے تھے لیکن شناخت ظاہر ہونے کے شبہ میں اس شخص کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور اس کی گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔

چار قاتلوں کی شناخت، 25 سالہ مہیش، 19 سالہ دیپک، 21 سالہ روہن ورما اور 21 سالہ سنتوش کی حیثیت سے کی گئی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:51 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details