اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کی یاد میں آج یعنی 22 فروری کو راحت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عالمی سطح کے مشاعرہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا عنوان" شامِ راحت" ہے۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کو گزرے دو سال سے زیادہ کا وقت ہوگیا مگر ان کے مداحوں کے دلوں میں وہ اپنے کلام سے زندہ ہیں۔
Sham e Rahat Mushaira اندور میں آج راحت اندوری کی یاد میں بین الاقوامی مشاعرہ
راحت فاؤنڈیشن اندور میں 22 فروری کو بین الاقوامی سطح کے مشاعرہ انعقاد کرنے جا رہا ہے جس کا عنوان " شام راحت" ہے۔
فاؤنڈیشن کے فیصل راحت نے بتایا کی راحت اندوری کی یاد میں دنیا بھر میں محفلیں سج رہی ہیں اور آگے بھی سجتی رہیں گی۔ راحت فاؤنڈیشن اندور میں بھی اب بین الاقوامی سطح کا مشاعرہ منعقد کرنے جارہا ہے جس میں ساؤتھ افریقہ سے سرفراز مقدم، دبئی سے عمان حیدر عمان، نعیم اختر خادمی، شاہد انجم، حمید بھوساول، منان فراز، عادل رشید، ڈاکٹر خالد نیر، سلیم چوہان، تصدیق ساقی، عمران یوسفزئی، ونت شکلا، دھیرج چوہان جیسے نامور شعراء کرام مشاعرے میں شرکت کریں گے۔ سلطنت جراحت مشاعرہ کی نظامت کریں گے۔ اس مشاعرے کے لیے شہر کے ادبی حلقے میں خوشی کا لہر ہے۔ یہ مشاعرہ شہر کے مرکز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کی نامور شاعر ڈاکٹر راحت اندوری مسلسل 50 برسوں تک ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مشاعروں کی رونق بنے رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلمی دنیا میں بھی نغمہ نگاری کی بلکہ گلوکاری کے کی شوز میں بطور جج حصہ لیا۔ اردو ادب کے تئیں ان کی خدمات کے لیے انہیں بے شمار اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ راحت اندوری کے منفرد لب و لہجے کی دنیا قائل تھی۔ کورونا کے دوران راحت اندوری 11 اگست 2020 کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔ اس دوران کورونا کے پیش نظر سرکاری حکمنامے کے تحت اجتماعی تقریب پر پابندی عائد تھی جس کی وجہ سے ان کے مداح شہر میں ان کے نام سے منسوب کوئی بڑی محفل نہیں سجا سکے۔ مگر کورونا سے متعلق پابندیاں ختم ہونے کے بعد سے ان کے نام سے منسوب محفلوں کو سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔