رواں برس کورونا وائرس کے مدنظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مسلمان عید الضحیٰ کا تہوار منا رہے ہیں۔
ایسے میں جانوروں کی قربانی کے لیے خاص صاف صفائی کے اہتمام کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اسی کے مدنظر میونسپل کارپوریشن جانوروں کے فضلہ کے لیے خاص گاڑی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جانوروں سے نکلنے والے فضلے کے لیے اندور میونسپل کارپوریشن نے مسلم علاقوں میں تین روز تک خاص گاڑیوں کا اہتمام کیا ہے، جس میں قربانیوں کے جانور سے نکلنے والے فضلے کو جمع کیا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ اندور صاف صفائی کے معاملے میں لگاتار چار بار نمبر ایک رہ چکا ہے اور ایسے میں پانچویں بار بھی یہ خطاب حاصل کرنا چاہتا ہے۔
جس کے لیے پورے اندور میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی اس مہم کو مسلم علاقوں میں کافی مدد مل رہی ہے۔
قربانی پیش کرنے والے عبدل نعیم نے بتایا کہ ہم نے قربانیوں کے جانور سے جتنا بھی فضلہ نکلا تھا، اسے گاڑیوں میں ڈال دیا ہے۔
اندور کے مقامی اشرف خان کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی اس مہم کی ستائش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پانچویں بار بھی اندور نمبر ون کا خطاب حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیں:
غورطلب ہے کہ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمائے خطوط پر عمل کرتے ہوئے پورے تزک و احتشام کے ساتھ عید قرباں منا رہے ہیں۔