ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں 'ایک ماسک کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے' مہم کے تحت مفت ماسکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
صنعتی شہر اندور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 227 نئے مریض سامنے آئے، وہیں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 353 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا بلیٹن کے مطابق کورونا سے متاثر مریضوں کی جانچ کے لیے 3238 نمونے لیے گئے تھے جس میں کورونا سے متاثر 2984 کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 227 کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ماسکس تقسیم کرنے کی مہم شروع ضلع میں کورونا سے متاثر 3059 مریضوں کا اسپتال میں علاج بھی چل رہا ہے جبکہ اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 786 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
محرم الحرام کے لئے جاری گائیڈ لائن غیر آئینی: مولانا قلب جواد
وہیں صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے گھر لوٹنے والوں کی تعد 7374 ہو گئی ہے حالانکہ انتظامیہ اور صحت عملہ کورونا کو ہرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اندور ضلع میں اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 675 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔