مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھی نام بدلنے کی سیاست شروع ہوگئی ہے۔ صوبے کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ اندور چوراہے اور بس اسٹینڈ کا نیا نام "دی نائیک ٹان ٹیا بھیل" ہوگا۔
اندور چوراہے اور بس اسٹینڈ کا نام بدلا جائے گا: وزیراعلی صوبے میں نام بدلنے کی سیاست کے چلتے جہاں دارالحکومت بھوپال میں حبیب گنج ریلوے اسٹیشن نام بدلنے کے بعد اب اندور کے بھنورکواں چوراہا اور ایم آر ٹی بس اسٹینڈ کا نام بھی بدل دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Renaming of Historical Places: بھوپال میں تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرنے پر سیاست جاری
یہ اعلان صوبے کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مڈلا میں منعقدہ قبائلی تقریب کے اختتام کے موقع پر کیا۔
واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بھی تبدیل ہو چکا ہے۔ اب اس کا نام بھوپال کی آخری گونڈا رانی کملا پتی کے نام سے کر دیا گیا ہے۔ وہیں کچھ ہندو تنظیمیں صوبے کے تاریخی مقامات کے نام بدلنے کا مطالبہ بھی کر رہی ہیں۔