اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے 477 نئے معاملے

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا انفیکشن کے 477 نئے معاملے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 25928 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 20870 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

coronavirus
علامتی تصویر

By

Published : Oct 4, 2020, 5:32 PM IST

چیف میڈیکل ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) کی جانب سے کل رات جاری بلیٹن کے مطابق کل 2823 نمونوں کی جانچ میں477 نئے متاثرین سامنے آئے۔ اس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25928 ہوچکی ہے۔ وہیں کل سات لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 592 ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک مجموعی طور سے 20870 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ باقی سرگرم معاملوں کی تعداد 4466 ہے۔

مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں بھی کورونا انفیکشن کے 20 نئے معاملے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3041 ہوگئی ہے، حالانکہ ان میں سے 2628 مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چیف میڈیکل ہیلتھ افسر کی جانب سے کل رات جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 558 نمونوں کی جانچ میں 20 کورونا متاثرین پائے گئے۔

مزید پڑھیں:

ملک میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی

ضلع میں ابھی تک مجموعی طور سے 3041 کورونا انفیکشن سے متاثرین ملے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ضلع میں ایک اور موت درج کئے جانے کےبعد ابھی تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 94 ہوگئی ہے۔ باقی 333 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details