اردو

urdu

اندور ضلع میں کورونا کے معاملے 16000 سے متجاوز

By

Published : Sep 12, 2020, 12:11 PM IST

اندور میں اب تک کل 244827 سیمپلوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان میں کل جانچ کئے گئے 2762 سیمپل بھی شامل ہیں۔ کل جانچ سیمپلوں میں 326 نئے مریض ملنے کے بعد وائرس سے متاثر مریضوں کی کل تعداد 16090 ہوگئی ہے

اندور ضلع میں کورونا کے معاملے 16000 سے متجاوز
اندور ضلع میں کورونا کے معاملے 16000 سے متجاوز

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کووڈ 19 کے 326 نئے معاملے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16090 ہوگئی ہے۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک سامنے آئے مریضوں میں سے 11091 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات صحت بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ 'اب تک کل 244827 سیمپلوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان میں کل جانچ کئے گئے 2762 سیمپل بھی شامل ہیں۔ کل جانچ سیمپلوں میں 326 نئے مریض ملنے کے بعد وائرس سے متاثر مریضوں کی کل تعداد 16090 ہوگئی ہے جبکہ کل 6 مریضوں کی وائرس سے موت ہونے کے بعد اب تک تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 444 ہوگئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں کورونا وائرس کے 1344 نئے معاملے

دوسری جانب راحت کی خبر یہ ہےکہ کل 142 مریض کو صحت مند ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کے بعد اب تک کل 11091 مریض صحت مند ہوکر ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 4555 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details