اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور بنا ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر - سوچھ سرویکشن ایوارڈ

مرکزی حکومت کے سوچھ سرویکشن ایوارڈ 2019 کے لیے 4337 شہروں کا معائنہ کیا گیا جس دوران 64 لاکھ لوگوں نے اپنی رائے اور مشورے پیش کیے۔

indore

By

Published : Mar 6, 2019, 11:54 PM IST


اس دوران 28 روز میں 41 لاکھ تصویریں لینے کے بعد اندور کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اندور شہر کو مسلسل تیسری بار اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

یہ اعزاز بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے ہاتھوں سے راشٹرپتی بھون میں اندور میونسپل کارپوریشن کی میئر مالنی گوڑ اور حزب اختلاف کی رہنما فوزیہ شیخ نے حاصل کیا۔

یہ ایوارڈ ملنے کے بعد اندور کے لوگوں نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔

خاص طور پر اندور میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی کارکردگی کی ستائش کی گئی نیز شہریوں کے تعاون کو اہم قرار دیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کے امبیکاپور اور کرناٹک کے میسور شہر نے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details