اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور ہجومی تشدد: چوڑی فروخت کرنے والے کی ضمانت عرضی خارج

اندور میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے چوڑی فروخت کرنے والے تسلیم کی ضمانت عرضی کو عدالت نے خارج کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک لڑکی کی شکایت کی بنا پر تسلیم کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور جعلی دستاویز رکھنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے'۔

چوڑی فروخت کرنے والے کی ضمانت عرضی خارج
چوڑی فروخت کرنے والے کی ضمانت عرضی خارج

By

Published : Sep 1, 2021, 3:35 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 3:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں 22 اگست کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنائے گئے تسلیم کو پولیس نے جیل بھیج دیا تھا، جس کی ضمانت کو آج عدالت نے خارج کردیا ہے۔

اندور کے بال گنگا تھانہ علاقے کی گووند کالونی میں چوڑی فروخت کرنے والے تسلیم کے ساتھ ہجومی تشدد کا معاملہ پیش آیا تھا، جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پٹائی کرنے والی تین ملزمین کو تو گرفتار کیا تھا لیکن کچھ گھنٹوں بعد پولیس نے لڑکی کی شکایت پر تسلیم چوڑی والے پر جعلی دستاویز رکھنے اور چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔

جس کے بعد تسلیم نے اندور کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی، جسے آج کورٹ نے خارج کردیا ہے۔

وہیں پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تسلیم مدھیہ پردیش کا مقامی باشندہ نہیں ہے، وہ دوسری ریاست کا باشندہ ہے اور اگر ایسی صورت میں اس کو ضمانت مل جاتی ہے تو پھر مزید کارروائی کرنے میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، لہٰذا اس کو ضمانت نہیں دی جائے'۔جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے تسلیم کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی ہے۔


واضح رہے کہ تسلیم کے بعد مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں ٹوسٹ اور زیرہ بیچنے والے زاہد منصوری نام کے ایک شخص کے ساتھ بھی ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ شناختی کارڈ مانگنے کے بعد نامعلوم بدمعاشوں نے ان کی پٹائی کردی تھی۔

Last Updated : Sep 1, 2021, 3:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details