اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج و قربانی کا پیغام، پر جماعت اسلامی کے امیر سے خصوصی گفتگو - اندور کی خبریں

ذی الحجہ کا چاند نظر آتے ہی ہر مومن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حج کی ادائیگی کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام کی سنت قربانی کو بھی تازہ کرے۔

image
image

By

Published : Aug 1, 2020, 2:03 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا ہے کہ ہم سب ایک راہ کے مسافر ہیں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

حج اور قربانی کا پیغام کے موضوع پر جماعت اسلامی اندور کے عمر ابراہیم قریشی سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی۔

عمر ابراہیم قریشی، امیر، جماعت اسلامی، اندور

ابراہیم قریشی نے بتایا کہ خانہ کعبہ اصل میں دنیا کی ساری قوموں کا عبادت مرکز ہے ہم سب ایک آدم کی اولاد ہیں اور ایک راہ کے مسافر ہے کسی کو بھی امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے۔ حج کے دوران نہ کوئی بادشاہ رہتا ہے اور نہ کوئی فقیر سب ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔

انھوں نے قربانی کے تعلق سے کہا کہ ہر انسان کو اپنے رب کے راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینا چاہیے صاحب نصاب مومن پر قربانی واجب ہے اور اس کو قربانی کرنا چاہیے جب وہ قربانی کا جانور اسلامی طریقے سے ذبح کر کے گوشت غریب غربا میں تقسیم کرتا ہے وہی اس کی کھالوں سے بڑا کاروبار ہوتا ہے جس سے معشیت میں سدھار کی گنجائش رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details