اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر انتظامیہ سخت - اندور میں اجتماعی تقریبات پر پابندیاں

صنعتی شہر اندور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے یہ شہر کورونا کا مرکز بن گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں 1679 نئے مریض پائے گئے ہیں، وہیں کورونا کے چار مریضوں کی موت بھی ہو گئی ہے جس کے چلتے اجتماعی تقریبات پر پابندیاں عائد ہیں۔

اندور: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر انتظامیہ سخت
اندور: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر انتظامیہ سخت

By

Published : Apr 16, 2021, 8:47 PM IST

ریاست مدھیہ پردیس کے صنعتی شہر اندور میں انتظامیہ نے اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کے پیش نظر عبادت گاہوں پر پابندیاں نافذ ہے۔ آج رمضان کے پہلے جمعہ کے موقع پر انتظامیہ نے کورونا گائیڈ لائن کا سختی سے عمل کرایا۔

اندور: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر انتظامیہ سخت

صنعتی شہر اندور جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے یہ شہر کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں 1679 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ وہیں کورونا کے چار مریضوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔ جس کے چلتے اجتماعی تقریبات پر پابندیاں عائد ہیں۔

ایسے میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر جو مسلمانوں کے لیے بڑا ہی اہم ہوتا ہے، انتظامیہ نے آج صبح سے ہی عبادت گاہوں پر کورونا احکامات کا سختی سے عمل کروانا شروع کر دیا تھا۔ جس کے چلتے مساجد میں پانچ لوگوں نے ہی نماز جمعہ ادا کی۔

وہیں اس معاملے پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کم سے کم جمعہ کی نماز کی اجازت تو ہمیں دی جائے، جہاں ایک طرف سیاسی تقریبات اور دیگر مذاہب کے اجتماع جاری ہیں، ایسے میں کم سے کم ہمیں نماز جمعہ کورونا اصولوں کے تحت پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کے موقع پر صرف نمازی فیض حاصل نہیں کرتے بلکہ ان کے مساجد پر ضرورت مند بھی ضرورت پوری کر لیتے ہیں، جب جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں ملی تو یہ ضرورت مند بھی مایوس تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کمانے والا نہیں ہے اور اخراجات مسلسل جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details