اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: تعزیہ جلوس نکالنے پر متعدد افراد پر مقدمہ درج - کلیکٹر منیش سنگھ

اندور میں تعزیہ جلوس نکالنے پر متعدد افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت نے امسال جلوس پر پابندی عائد کی تھی۔

Indore: A case has been registered against several people for holding taziya juloos
اندور: تعزیہ جلوس نکالنے پر متعدد لوگوں پر معاملہ درج

By

Published : Aug 31, 2020, 5:00 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا وبا کی وجہ سے اجتماعی تقریبات پر انتظامیہ نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اندور: تعزیہ جلوس نکالنے پر متعدد لوگوں پر معاملہ درج

واضح رہے کہ کورونا کے مریضوں میں روز اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں تہواروں پر انتظامیہ نے سبھی مذاہب کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ میں طے کیا تھا کہ کوئی بھی مذہبی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

اس کے باوجو كهاجرانا علاقے میں بغیر اجازت تعزیے کا جلوس نکالا گیا، جس میں ماسک بھی متعدد افراد نے نہیں پہنا تھا، بلکہ سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا، جس پر انتظامیہ نے سخت کاروائی کرتے ہوئے تھانہ انچارج کو لائن حاضر کردیا بلکہ علاقے کے سابق کونسلر اور تعزیہ منتظمین کے ساتھ متعدد لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کلیکٹر منیش سنگھ نے اس تعلق سے کہا کہ جب تہواروں کو لے کر سبھی مذہب کے ذمہ داران کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی میٹنگ ہوئی تھی تو اس میں یہ طے ہو گیا تھا کی کسی بھی طرح کی اجتماعی تقریبات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تعزیہ داری کو اپنے گھروں تک ہی محدود رکھا جائے گا، اس کے باوجود كهاجرانا علاقے میں بنا اجازت تعزیہ کا جلوس نکالا گیا ہم ان لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے جو اس میں شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم اور ایس پی کو بھی شوکاج ٹریس بھیج رہے ہیں اس میں جو بھی مجرم پائے گئے ان پر سخت سے سخت حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details