اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندرون شہر قاضی کی عوام سے ٹیکہ لینے کی اپیل - ٹیکہ لینے کی اپیل

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا سے تحفظ کے لئے شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے اپیل بھی کیا کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ بنے اور کرونا سے بچنے کے لیے ٹیکے لگوائیں۔

اندرون شہر قاضی کی عوام سے ٹیکہ لینے کی اپیل
اندرون شہر قاضی کی عوام سے ٹیکہ لینے کی اپیل

By

Published : Jun 12, 2021, 5:20 PM IST

عالمی وباء کورونا سے لاکھوں لوگ متاثر ہو کر موت کا شکار ہوگئےہیں۔

اندرون شہر قاضی کی عوام سے ٹیکہ کاری کی اپیل

اس سے تحفظ کے لیے طبی ماہرین نے ٹیکے کی ایجاد کی ہے جس میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے ٹیکہ لگانے کے بعد آپ کافی حد تک کورونا سے بچ سکتے ہیں ۔

اندرون شہر قاضی کی عوام سے ٹیکہ کاری کی اپیل

مگر سوشل میڈیا اور دیگرافواہ سے لوگ گھبراہٹ محسوس کر رہے ہیں ان کی غلط فہمی کو دور کرنے اور ٹیکے کی اہمیت بتانے کے لئے اندور شہر کے قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ بنے اور کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ٹیکہ ہے میرے ساتھیوں نے بھی ٹیکے لگوا لیے ہیں آپ لوگوگ بھی ٹیکے لگوائے جب تک غلط فہمیوں کا شکار بنے رہیں گے آپ کو گھبراہٹ ہوتی رہے گی مگر اس میں کوئی شبہ نہیں ٹیکا محفوظ ہے اور اس کو لگانے کے بعد ہم کافی حد تک کورونا سے محفوظ ہو سکتے ہیں ۔

ٹیکہ لگوانے والے صداقت حسین نے کہا کہ میں نے ٹیکہ لگا لیا ہے اور مجھے کسی طرح کی کوئی دشواری پیدا نہیں ہوئی لہذا میں دیگر لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی ٹیکہ لگوا لے اور خود بھی محفوظ رہے اور معاشرے کو کورونا سے بچانے میں کردار نبھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details