اردو

urdu

ETV Bharat / state

Baba Ramdev About indian Muslim بابا رام دیو کا متنازع بیان، بھارت کے مسلمان ہمارے آبا و اجداد کے اولاد - بھاگوت کتھا میں رام دیو کا متنازع بیان

مدھیہ پردیش کے لہار سے یوگ گرو بابا رام دیو ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ مذہبی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے بابا رام دیو نے جے پی لیڈر امبریش شرما کی کھل کر حمایت کی۔ Baba Ramdev About indian Muslim

Indian Muslims & Christians are originally Hindus
بابا رام دیو کا متنازع بیان، بھارت کے مسلمان ہمارے آبا و اجداد کے اولاد

By

Published : Apr 10, 2023, 10:58 PM IST

ویڈیو

بھنڈ:اٹپٹا اور متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے یوگ گرو بابا رام دیو نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ در اصل یوگ گرو بابا رام دیو پیر کے روز یعنی 10 اپریل کو ایم پی کے بھنڈ ضلع کے لہڑ پہنچے۔ وہ یہاں سوامی چنمیانند باپو کی بھاگوت کتھا میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ یہاں کے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے بابا رام دیو نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے بارے میں کہاکہ وہ ہمارے آباؤ اجداد کی اولاد ہیں۔

مذہبی تقریبات میں بابا کی انتخابی مہم: ملک اور ریاست کی سیاست میں کچھ عرصے سے سنت سماج کی مسلسل شمولیت اور سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں بابا رام دیو نے بی جے پی لیڈر امبریش شرما کو انتخابی اور سیاسی حمایت دیتے ہوئے دیکھا گیا، جو لہار میں منعقد بھاگوت کتھا کے منتظم ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں امبریش شرما کو جیتا کر ایم ایل اے بنائیں۔ رام دیو نے بار بار اسٹیج سے سیاست اور سناتن دھرم کو جوڑا۔ بابا رام دیو نے کہا کہ جو سناتن دھرم سے وابستہ ہے، طاقت بھی انہیں کے پاس ہونی چاہیے۔

بھارت کے مسلم ہمارے آباؤ اجداد کے اولاد: بھاگوت کتھا کے دوران اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے بابا رام دیو نے لہار اور بھنڈ کے لوگوں سے نشہ چھوڑنے اور یوگا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ اس دوران بابا رام دیو نے مسلم کمیونٹی پر بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ لوگ اس حقیقت کو نہ سمجھیں اور نہ مانیں، لیکن ہم پھر بھی انہیں اپنا سمجھتے ہیں، کیونکہ 450 برس پہلے تک وہ مسلمان بھارت میں رہ رہے تھے۔ وہ ہمارے آبا و اجداد کے اولاد ہیں۔ اورنگ زیب کے آنے کے بعد ہی مسلمان ہوئے۔ رام دیو نے کہا کہ ہماری عبادت کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے، لیکن باپ دادا مختلف نہیں ہو سکتے۔

وہ ہمارے اپنے ہیں، ہم نفرت نہیں کریں گے: بابا رام دیو نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں رہنے والے عیسائی اور مسلمان ہمارے اپنے ہیں۔ ہماری جیسی جلد، وہ ہمارے قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ہمارے اپنے ہیں اور اگر وہ کچھ غلط کریں گے تو ہم انہیں سمجھا ئیں گے۔ انتظامیہ اپنا کام کرے گی، لیکن ہم کسی سے نفرت نہیں کریں گے۔ وہیں بابا رام دیو نے سیاست میں سنتوں کی سرگرمی کے سوال پر کہا کہ جو بھی سناتن دھرم کے ساتھ ہوگا، اسے بھارت ماتا کی مہربانی ہوگی۔ جو سناتن دھرم کے ساتھ ہوگا۔ پورا ملک اس کے ساتھ کھڑا ہوگا اور جو سناتن دھرم کے ساتھ نہیں ہوگا اسے خود بخود مکتی ملے گی'۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details