بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ہندوستان کو G-20 کی صدارت کا موقع ملا ہے اور اس کے تحت مدھیہ پردیش میں بھی میٹنگیں منعقد ہو رہی ہیں۔ بھوپال میں 16 اور 17 جنوری کو ہونے والا دو روزہ اجلاس اس اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ G 20 اجلاس میں 22 ممالک کے 94 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ India to Host G 20 Summit
’’مدھیہ پردیش کی لوک ثقافت کھان پان، مہمان نوازی کی روایت کے ساتھ ساتھ شہر کی صفائی کی ایک جھلک بھی مہمانوں کو پیش کی جانی چاہیے۔‘‘ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنی رہائش گاہ سماتوا بھون میں اس میٹنگ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس سے متعلق تیاریوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ضروری ہدایت بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش کے او ڈی او پی پروڈکس، کوڈ و کٹکی جیسی موضوعات سے تیارکردہ روایتی پکوان کے بارے میں نمائش اور لڑیچر کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں۔ کھانے پینے کے اعتبار سے ضروری انتظامات کئے جائیں تاکہ مہمانوں کو ہندوستانی کھانوں کا ذائقہ مل سکے۔‘‘
مدھیہ پردیش کی سیاحت، جنگلی حیات، وراثت اور گڈ گورننس اور دیگر شعبوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں بھی شرکاء کو معلومات پہنچائے جانے پر زور دیا گیا۔ پرنسپل سیکریٹری سیاحت اور ثقافت شیوشکھر شکلا نے بتایا کہ میٹنگ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات کو سجایا جائے گا۔ اس میں کل 300 مہمانوں کی شرکت ہوگی جن میں دیگر ریاستوں کے تقریبا 100 مہمان اور مدھیہ پردیش کے 100 مہمنان شامل ہیں۔