اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت کی سب سے بڑی مسجد، تاج المساجد - benazeer palace

مسجد کے شمال وجنوب میں پتھروں کی خوبصورت جالیوں سے آراستہ پردہ نشین خواتین کے لیے دو علاحدہ حصے بھی تعمیر کیے گئے ہیں جو سنگ تراشی کا شاہکار کہے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 21, 2019, 6:25 AM IST

:


لوگوں کو عموما یہ گمان گذرتا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی مسجد کون ہے تو شاید آپ کا جواب دہلی کی جامع مسجد ہو۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ بھوپال کی تاریخی مسجد 'تاج المساجد' بھارت کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اس مسجد میں سوا لاکھ سے زائد فرزندان توحید بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں-

یہی وجہ ہے کہ تاج المساجد کا شمار برصغیر کی چار عظیم الشان مساجد میں ہوتا ہے۔

مغل دور حکومت میں نواب شاہ جہاں بیگم نے سال 1868 میں اس کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کے دور حیات میں مسجد کی تعمیر ادھوری ہی رہی۔ دیگر حکمراں بھی آئے لیکن مسجد کی تعمیر رکی رہی بالاآخر سال 1971 مشہور مسلم اسکالر مولانا عمران خان نے تاج المساجد کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا اور 1980 میں تاج المساجد مکمل ہوئی۔

مسجد کے مرکزی ہال کا رقبہ 24 ہزار مربع فٹ ہے جبکہ چھت اس کے تین گنا حصہ پر پھیلی ہوئی ہے۔

ہر مینارہ کی بلندی 206 فٹ اور قطر تقریباً 28 فٹ ہے اور ایک ایک گنبد 40 فٹ پر محیط ہے۔ مسجد کے شمال وجنوب میں پتھروں کی خوبصورت جالیوں سے آراستہ پردہ نشین خواتین کے لیے دو علاحدہ حصے بھی تعمیر کیے گئے ہیں جو سنگ تراشی کا شاہکار کہے جاسکتے ہیں۔

اس عالیشان مسجد کے مینار اور اس کے گنبد آسمان کو چھوتے نظر آتے ہیں۔ اسی لیے اس مسجد کو تاج المساجد یعنی مسجد مسجدوں کی سردار کہا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details