اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 اندور میں جشن آزادی کے لیے میراتهان دوڑ - Independence Day celebrations in indore

ملک بھر جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں حکومت کی جانب میری مٹی میرا دیش مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اندور میں جشن ازادی کے لیے  میراتهان  دوڑ کا انعقاد ہوا
اندور میں جشن ازادی کے لیے میراتهان دوڑ کا انعقاد ہوا

By

Published : Aug 14, 2023, 10:32 AM IST

Updated : Aug 14, 2023, 10:49 AM IST

اندور میں جشن آزادی کے لیے میراتهان دوڑ

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم سلسلہ یاری کا اور نیند نے جشن آزادی کے لیے میرا تهان دوڑ کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا 'دوڑنا ہے دیش کے لیے' ملک بھر میں اگست کے مہینے میں جشن ازادی کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو جاتی ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں پرچم کشائی کے بعد کئی طرح کی تقریب بھی منعقد کی جاتی ہیں وہی مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر دور میں تنظیم سلسلہ یاری کا 'دوڑنا ہے دیش کے لیے' عنوان سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام مذاہب کے ہر عمر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

اس دوڑ میں جیتنے والوں کو جہاں تحائف سے نوازا گیا وہیں حصہ لینے والوں کو سرٹیفیکیٹ اور میڈل دیے گئے۔ دوڑ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ کلو میٹر کی دوڑ مکمل کی ہے، یہ ہمارا پہلا موقع تھا۔ وہیں دوسری پارٹیسپنٹ کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھا جائے، دو روز بعد جشن آزادی کا دن ہے اس سے قبل ہم نے پانچ کلومیٹر کی مکمل کرلی ہے۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ لڑکیاں بھی دوڑ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جشن یوم آزادی کی تیاریاں مکمل، اٹھارہ سو مہمان مدعو، سکیورٹی کے سخت انتظامات

وہیں تنظیم کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر خالد خان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم سلسلہ یاری کا اور نناد ہمیشہ انسانی فلاح و بہبودی کے لیے سرگرم رہتی ہے۔ جشن آزادی کے قبل ہم نے یونٹی کے لیے 'دوڑے دیش کے لیے دوڑے ملک کےلئے' کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ملک آزادی کا امرت مہا اتسو منا رہا ہے۔ 75 سال بعد بھی ملک میں بدعنوانی کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے اور یہ تبھی ختم ہوگا جب ہر شخص اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ہی آزادی کا اصل مقصد سمجھ پائے گا۔

Last Updated : Aug 14, 2023, 10:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details