اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: سردی کی شدت میں اضافہ - مدھیہ پردیش میں کڑاکے کی سردی

ریاست مدھیہ پردیش میں کڑاکے کی سردی  کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ دارالحکومت بھوپال سمیت ریاست کے کئی شہر سرد لہر کی زد میں۔

مدھیہ پردیش: سردی کی شدت میں اضافہ
مدھیہ پردیش: سردی کی شدت میں اضافہ

By

Published : Jan 1, 2020, 5:00 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش شدید سرد لہر سے کانپ رہا ہے اور کڑاکے کی ٹھنڈی کی وجہ سے ریاست میں پچھلے دو دن میں تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے-

مدھیہ پردیش: سردی کی شدت میں اضافہ

ریاست کے بھنڈ، شیوپوری اور ہردہ میں ایک ایک شخص کی موت ٹھنڈ کی وجہ سے ہو چکی ہے- سب سے زیادہ ٹھنڈ گوالیار میں پڑ رہی ہے- جہاں آج پارا عمومی سے تقریبا پندرہ ڈگری نیچے گر گیا- یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارہ 8.3 ڈگری اور کم ازکم 2.2 ڈگری درج کیا گیا ہے- گوالیار شدید سرد لہر کی گرفت میں ہے-

وہی دتیا میں بھی کم از کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے-

'موسمیات سائنس سینٹر بھوپال' کے مطابق 'ریاست میں 18 شہروں میں میں کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور اس سے کم رہا ہے- رائے گڑھ میں سرد لہر چل رہی ہے اور کئی جگہ کہرہ بھی چھایا ہے-'

محکمہ موسمیات کے مطابق 'ایک اور دو جنوری کو دارالحکومت بھوپال سمیت ریاست میں کئی مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے- بھوپال میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کل کے تناسب میں 0.4 ڈگری بڑھ کر 22.4 اور کم از کم 7 ڈگری درج ہوا ہے- بھوپال میں کل ہلکے بادل رہ سکتے ہیں اور 12 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details