اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال اور نیمچ میں کورونا کے تازہ اعداد و شمار - Confirmation of 22 corona patients in Neemuch

بھوپال میں آج کورونا کے 253 نئے مریض سامنے آئیں ہیں جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضو کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11309 ہوگئی ہے۔

بھوپال اور نیمچ میں کورونا کے تازہ اعداد و شمار
بھوپال اور نیمچ میں کورونا کے تازہ اعداد و شمار

By

Published : Sep 3, 2020, 4:36 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں آج کورونا کے 253 نئے مریض سامنے آئیں ہیں جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضو کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11309 ہوگئی ہے۔ وہیں ضلع نیمچ میں کورونا کے 22 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد نیمچ میں کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1264 ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل افسر کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق ضلع میں مجموعی طور سے 11309 کورونا انفیکشن سے متاثر مریض مل چکے ہیں۔ ان میں سے 296 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، حالانکہ 9200 لوگ کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ باقی 1800 مریضوں کو اسپتال، ہوم آئسولیشن اور کورنٹائن سینٹروں میں علاج کیا جارہا ہے۔

وہیں ضلع نیمچ میں موصول ہوئی کورونا رپورٹس میں جن 22 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے 15 نیمچ، 2 مسانا اور باقی 5 مختلف گاؤں کے ہیں۔ جبکہ دو افراد کی گزشتہ روز کورونا سے موت کی بھی خبر ہے۔ ضلع میں اب تک کورونا سے 23 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک سامنے آئے کورونا متاثرین میں نیمچ کے 600 جاود کے 465 اور 39 افراد، امید پور، مناسا اور تارا پور کے 57، گردوڑہ اور باقی دیگر مقامات کے سات افراد شامل ہیں۔ جبکہ ضلع میں کورونا کے 1032 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details